جعفریہ پریس – اسکردو حلقہ نمبر 4 روندو کے سیاسی رہنما اور ماضی کے وننگ کینڈیڈیٹ کپٹن (ر) سکندر نے اسلامی تحریک پاکستان/ شیعہ علما کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق اسکردو حلقہ نمبر 4 روندو کے سیاسی رہنما اور ماضی کے وننگ کینڈیڈیٹ کپٹن (ر) سکندر کی اسلامی تحریک پاکستان/ شیعہ علما کونسل میں شمولیت کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اور مقامی لوگ ان کی شمولیت کو ملت جعفریہ کی کامیابی قرار دیتے ہوئے خوش آئند قرار دے رہے ہیں محترم سکندر صاحب اپنے حلقے میں نہایت دیندار، سماجی اور ہر دل عزیز مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں –
واضح رہے کہ اسی حلقے سے ان کے والد محترم تحریک جعفریہ کی ٹکٹ پرجیت چکے ہیں-