قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی جانب سے علی آباد قمراہ میں ٹوٹے عوامی کوہل کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جار ی ہے۔ یاد رہے گرمیوں کے موسم میں یہ عوامی کثیر المقاصد کوہل ٹوٹ کر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔ مختلف سطح کے لوگوں نے دورہ کیا لیکن اس ایمرجنسی مسئلے کو کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں ملا۔ اہالیان علی آباد کے مومنین نے دفتر اسلامی تحریک سکردو سے رجوع کیا ۔ لہذا مسئلے کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر قائد محترم کی جانب سے اس عوامی کثیر المقاصد کوہل کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے کا فیصلہ ہوا۔ اب خدا کے فضل و کرم سے ساٹھ ﴿60﴾ فیصد کام مکمل ہوا ہے اور ابھی بھی کام تیزی سے جاری و ساری ہے۔