جعفریہ پریس- قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی معالج ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مرندی نے قائد انقلاب اسلامی کے آپریشن کے بعد کہا کہ آپ کے پروسٹیٹ کا آپریشن مکمل طرح سے کامیاب رہا ہے اور اس وقت حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصے سے قائد انقلاب اسلامی کو پروسٹیٹ کی تکلیف تھی۔ ڈاکٹر مرندی نے کہا کہ آپریشن کي تشخیص پرقائد انقلاب اسلامی نے تاکید فرمائي تھی کہ ان کا آپریشن اورعلاج سرکاری اسپتال میں ہونا چاہیے اور ان کے علاج کے دوران دیگر بیماروں کو کسی طرح کی مشکل درپیش نہ آئے اور اسی بنا پر ہم نے صبح سویرے ان کا آپریشن کیا۔ انہوں نے قائد انقلاب اسلامی کو اسپتال سے رخصت کرنے کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے کیسز میں عام طور پرمریض کو اسپتال میں آپریشن کے بعد تین سے پانچ دنوں تک رکھا جاتا ہے اور آپ کے متعلق سے بھی اسی معمول پرعمل کیا جائے گا۔