• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

اس وقت پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے متمسک رہنا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کے مترادف ہے، سیدہ سدرہ نقوی

جعفریہ  پریس –جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 21 فروری بروز ہفتہ امام بارگاہ 105/9-L جعفریہ پریس- ساہیوال میں ڈویژنل آرگنائزر ساہیوال جے ایس او طالبات فاطمہ بٹ کی زیر نگرانی منعقدہ حجاب آگاہی سمینار میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک و منقبت اہل بیت ؑ سے کیا گیا، جس کے بعد ڈویژنل آرگنائزر ساہیوال فاطمہ بٹ نے افتتاحی خطاب کیا اور مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی کو خوش آمدید کہا۔ سیدہ سدرہ نقوی نے شرکاء سیمینار سے قرآن کریم کی آیہ مبارک “واعتصمو بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا” کی روشنی میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے سے مراد قرآن و اہل بیت ؑ سے تمسک ہے اور زمانہ غیبت کبریٰ میں مراجع عظام و ولایت فقیہ سے تمسک ہے۔ اس وقت پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے متمسک رہنا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کے مترادف ہے۔ سیدہ سدرہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جے ایس او طالبات پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، خواہران کی تعلیم و تربیت تنظیم کا ہدف ہے اور حجاب آگاہی مہم اس ہدف کی پہلی اینٹ ہے۔ انھوں نے فاطمہ بٹ (ڈویژنل آرگنائزر ساہیوال) کو بہترین پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سمینار کے بعد امام بارگاہ قصرِ سیّدہ فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کوٹ خادم علی شاہ ساہیوال میں فاطمہ بٹ کے زیراہتمام طالبات کی تنظیمی نشست رکھی گئی، جس میں یونٹ کوٹ خادم علی شاہ کی ممبران فرحت بتول، ایمن، رباب اور دیگر خواہران نے شرکت کی۔ اس نشت میں مرکزی آرگنائزر سدرہ نقوی نے تنظیم میں شمولیت کے فوائد، تنظیم کو فعال بنانے، تنظیم سازی، رپورٹ سازی وغیرہ پر مفصل بحث کی، جبکہ شجیعہ زھرا علوی ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد نے پرنٹ اور سوشل میڈیا کوریج کے حوالے سے طالبات کی رہنمائی کی۔ آخر میں فاطمہ بٹ ڈویژنل آرگنائزر ساہیوال نے کہا کہ جے ایس او پاکستان طالبات کو فعال بنانے میں ساہیوال ڈویژن اپنا بہترین کردار ادا کرے گا اور قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے خواہران کی رہنمائی کرے گا۔