• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

اس وقت پاکستان کے مسائل کا حل فقط اورفقط قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی اطاعت میں ہے ،علامہ شبیرحسن میثمی

جعفریہ پریس – مدرسہ امام المنتظر(عج) نجف اشرف میں حضرت بی بی ام البنین سلام اللہ علیھا کی وفات کی مناسبت سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء اورطلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی- مجلس عزا سے شیعہ علما کونسل پاکستان کےمرکزی رہنما حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی خطاب کیا-اپنے خطاب میں علامہ شبیر حسن میثمی نےحضرت ام البنین سلام اللہ علیھا کی زندگی پر روشنی ڈالی-

اس موقع پرشیعہ علما کونسل پاکستان کےمرکزی رہنما نے ملکی اور عالمی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نجف و قم کے طلاب پاکستان سمیت عالمی حالات پر مکمل معلومات رکھتے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قوم کے معمار قومی حالات سے بے خبر نہیں ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پرحالات شیعت کے خلاف ہیں لیکن الحمدللہ شیعت کی با بصیرت قیادت کی حکمت عملی سے دشمن کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے اور دشمن، ملت تشیع کے ارادہ متزلزل کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ اب جان چکا ہے کہ یہ قوم ان کی شناخت سے بھی بلندتر ہے ، علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ان حالات میں قائد ملت کی با بصیرت  حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے منتظر رہیں اس وقت پاکستان کے مسائل کا حل فقط اورفقط قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی اطاعت میں ہے ،انہوں نے کہا کہ دوست نما دشمن و نادان دوستوں کے غلط اقدامات سے نا صرف آگاہ رہیں بلکہ ان کو متنبہ کریں تاکہ قوم ان کی غلطی کا خمیازہ نہ بھگتیں اور دوسرا خیر پور پیدا نہ ہو-
جعفریہ پریس کے مطابق خطاب کے اختتام پر سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا اورشیعہ علما کونسل پاکستان کےمرکزی رہنما نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دئے ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سانحہ عاشور سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا جس کی احساسات و جذبات اور ظاہری میڈیائی رؤ، کے بجائے حکمت و دانائی سے مقابلے کی ضرورت تھی قائد ملت نے نہایت دور اندیشی سے قانونی میدان سمیت ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے اجلاسوں کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنایا اور شان وشوکت سےجلوس اربعین اپنےمقررہ روٹ سے برآمد ہوا، انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں بہت سے مومنین کو گرفتار کیا گیا جن کی رہائی میں بھی شیعہ علما کونسل نے کردار ادا کیا اور قائد ملت کی ہدایت پر وکلاء پینل بنایا گیا جن کی کاوشوں سے ہمارے اسراء کو رہائی نصیب ہوئی- اسلامی تحریک  پاکستان کی سیاسی سیل اور  پارلیمانی بورڈ کے رکن نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے سیاسی میدان میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے ،گلگت بلتستان انتخابات میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے اورہمارا مرکزی سیاسی وفد عنقریب گلگت بلتستان روانہ ہو رہا ہے اس سلسلے میں علماء نجف بھی اپنا کردار ادا کرتے  ہوئے اپنی قیمتی آراء مرکزی دفتر یا نجف کے ذمہ داران کودیں-