جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام میں جلیل القدر اصحاب رسولؐ حضرت عمار بن یاسرؓ اور حضرت اویس قرنیؓ کے مزارات مقدس کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی سربراہ تنظیم او آئی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ مقدسات کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، اصحاب پیغمبرؐ کے مزارات پر حملے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بڑی سازش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چند روز قبل شام کے شہر الرقہ میں اصحاب رسولؐ حضرت اویس قرنیؓ اور حضرت عمار یاسرؓ کے مزارات مقدس پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اس طرح کی قبیح حرکتیں کرنیوالے کسی طور بھی اسلام کے نام لیوا نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ایسے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن و آشتی اور رواداری کا مذہب ہے جس کا تشدد اور انتہاء پسندی سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ قائد ملت جعفریہ نے مذکورہ واقعہ پر اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی نمائندہ سربراہ تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کے ان جرائم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مقدسات کی حرمت کو بچایا جاسکے۔ قائد ملت جعفریہ نے مذکورہ واقعہ کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ یہ صرف کسی مقدس ہستی کے مزار پر حملہ ہی نہیں بلکہ کروڑوں مسلمانوں کے دلوں پر حملہ ہے جس سے عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ امت مسلمہ میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت