راولپنڈی /اسلام آباد 23جولائی 2016ء( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے افغانستان کی دارلحکومت کابل میں دو خود کش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 80سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔کابل خود کش دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں۔جب کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغانستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ،یہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ۔ان کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہو نگی اور مسلم ممالک کے درمیان دہشتگردوں کے مکمل صفایا کیلئے باہمی اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔مسلم اُمہ کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مثبت کردار ادا کر نا ہوگا ۔