اقوام متحدہ کا کانگو میں شہید ہونیوالے پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈ
اقوام متحدہ نے کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ایوارڈ نیو یارک میں مستقل مندوب ڈا کٹر ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز سے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وصول کیا ۔
اس مو قع پر ملیحہ لو د ھی نے کہا کہ امن مشنز میں تعینات پاکستانی دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔پاکستان چھ دہائیوں سے اقوام متحدہ میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سر فہرست رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے جانب سے عالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے ۔