تازه خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اسلامی تحریک پاکستان کے گوشوارے درست قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اسلامی تحریک پاکستان کے گوشوارے درست قرار
333 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 3کامیاب جماعتوں میں اسلامی تحریک پاکستان سر فہرست
اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کومضبوط کر نے کی بات کی،سید سکند ر گیلانی
راولپنڈی /اسلام آباد29اگست 2016 ء ( )
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے اسلامی تحریک پاکستان کے گوشوارے درست قرار دئیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کل 333سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب تمام سیاسی جماعتوں کو سالانہ مالی سال کے اختتام پر اخراجات ،فنڈز،گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کیلئے یاد داشت کیلئے بیان جاری کیاتھا، جس پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے گوشوارے بروقت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مورخہ 18اگست 2016کو جمع کروائے گئے اور آج الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جمع کرانے میں عدم دلچسپی ظاہر ہوئی۔ 325سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل نہیں کیااور کل 8سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے جن میں 3سیاسی جماعتوں کا مالی گوشوارے درست قرار پائے ہیں اُن میں اسلامی تحریک پاکستان سر فہرست ہے ۔اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کومضبوط کر نے کی بات کی اور جمہوری پارلیمانی نظام کو ملک کے تمام مسائل حل قرار دیتے ہوئے کہاکہ جمہوری ادارے جتنے مضبوط ہونگے اتنا ریاست پاکستان مضبوط ہوگی۔