• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

شہیدسید ذوالفقار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے عوام کے قانونی حقوق کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا

امام جعفرؑ نے مختلف شعبہ علوم میں تخلیقی کارنامے سرانجام دیئے،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

امام جعفرؑ نے مختلف شعبہ علوم میں تخلیقی کارنامے سرانجام دیئے،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

 دور حاضر کی سائنسی تحقیقات اور عصری علوم کا ارتقاءامام جعفر صادق ؑکا مرہون منت ہے، قائد ملت جعفریہ
امام جعفر صادق ؑ کے علوم، کردار، سیرت پر عمل پیرا اور ان سے مخلصانہ استفادہ کرے تو ایک بار پھر دنیا میں علم کا غلبہ ہوگا
راولپنڈی /اسلام آباد16 مئی 2023ء ( جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان نے 25 شوال المکرم حضرت امام جعفر صادق ؑکے یوم شہادت مناسبت سے پیغام میں کہا ہے کہ آپ ؑ کے بتائے ہوئے اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماءحیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔ علامہ سید ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ آپ ؑ نے اپنے والد گرامی قدر حضرت امام محمد باقر ؑ سے حصول علم اور کسب فیض کیا اور پیغمبر گرامی قدرکے عطا کردہ علوم سے آگاہی و آشنائی حاصل کی یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دور میں علم کا دعویٰ کرنے والے ہر شخص کو لاجواب کیا اور اسلام کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام غلط فہمیوں کو اپنے علم کی بنیاد پر دور کیا۔ آپ ؑ کے شاگردوں میں ایسی شخصیات شامل تھیں جنہوںنے اپنے دور میں مختلف شعبہ علوم میں تخلیقی کارنامے سرانجام دیئے، دور حاضر کی سائنسی تحقیقات اور عصری علوم کا ارتقاءامام جعفر صادق ؑکا مرہون منت ہے ،انسان اگر حضرت امام جعفر صادق ؑ کے علوم، کردار، سیرت اور اصولوں کا مطالعہ ، ان پر عمل پیرا اور ان سے مخلصانہ استفادہ کرے تو ایک بار پھر دنیا میں علم کا غلبہ ہوگا اور جہالت کا خاتمہ ہوگا جس سے انسانیت کو درپیش تمام مسائل حل ہوں گے۔