امام حسین علیہ اسلام کی جد وجہد دین اسلام کی سر بلندی کی ضمانت ہے(علامہ ناظر عباس تقوی)
حسین ابن علی نے اپنے بچوں کو قربان کر کے بگڑے ہوئے معا شرے میں عدل اور استحکام کی بنیاد رکھی(علامہ ناظر عباس تقوی)
مجلس عزاء ملک میں امن و استحکام کی ضما نت ہے اور ہر تعصب اور فر قہ پر ستی سے نجات کا زر یعہ ہے(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین و خطیب ملت علامہ ناظر عباس تقوی کاعشرہ محرم الحرام کی آٹھو یں مجلس عزاء سے امام بارگاہ کورنگی میں خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا امام حسین علیہ اسلام کی جد وجہد دین اسلام کی سر بلندی کی ضمانت ہے حسین ابن علی نے اپنے بچوں کو قربان کر کے بگڑے ہوئے معا شرے میں عدل اور استحکام کی بنیاد رکھی یہ مجلس عزاء بھی ملک میں امن و استحکام کی ضما نت ہے اور ہر تعصب اور فر قہ پر ستی سے نجات کا زر یعہ ہے جس طرح سے امام عالی مقام نے ہر رنگ و نسل کے فرق کو ختم کر کے تمام مسلمانوں کو یکجاء کیا آج پھر اس آمر کی ضرورت ہے کہ ہر تعصب اور فر قے سے بالا تر ہو کر دین اسلام کی سر بلندی اور دہشت گردوں کے مقا بلے میں متحد اور متفق ہو کر اسلام کے چہرے کو مسخ کر نے والی قو توں سے ناکام بنا ئیں