امریکا نے بھارت کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کر دیا
امریکا نے بھارت کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کر دیاہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے بھارت کے جی ایس پی درجے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کو اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی فراہم کرنے کا یقین دلانے میں ناکام رہاہے۔
فیصلے کا اطلاق پانچ جون سے ہوگا، اس درجے کی وجہ سے بھارت کی مخصوص برآمدات کو بغیر محصولات کی ادائیگی کے امریکی منڈی میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔