تازه خبریں

امید ہے کہ گورنرسندھ سعید الزماں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان قائم کر نے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے شیعہ علماء کونسل سندھ

سندھ کے نئے بنے والے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کو دل کی گہرا ئیوں سے مبارک باد پیش کر تے ہوئے (علامہ ناظر عباس تقوی)
اس وقت سب سے اہم مسئلہ دہشت گردی اور کر پشن ہے جس کوابھی تک کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے )
امیدہے کہ سعید الزمان کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان قائم کر نے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے(یعقوب شہباز)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اورنائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں سندھ کے نئے بنے والے گورنر سعید الزمان کو دل کی گہرا ئیوں سے مبارک باد پیش کر تے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سعید الزمان کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان قائم کر نے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اورکراچی کی رو شنیوں کو دوبارہ بحال کریں گے کراچی سمیت سندھ بھر کا امن بحال کرنا سعید الزمان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گااس وقت سب سے اہم مسئلہ دہشت گردی اور کر پشن ہے جس کوابھی تک صیح طر یقے سے کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے اور یہ مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوگا جب تک بلا تفر یق دہشت گردو کے خلاف آپر یشن نہیں ہو تا اور دہشت گردو کو گر فتار کر کے قا نون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتاہم امید کرتے ہیں کے سعید الزمان اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی طر یقے سے انجام دیں گے ہم نئے گورنر سے یہ بھی مطالبہ کر تے ہیں کہ سندھ بھر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی سنجیدہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سندھ بھرمیں رینجرز کے اختیارات میں خصوصی اضا فہ کیا جائے تا کہ کراچی سمیت سندھ بھر امن قا ئم ہو سکے