جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان نواب شاہ کی جانب سے عید غدیر و عید مبا ہلا کی مناسبت سے امام بارگاہ یاد گار کربلا میں ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل، جے ایس اواور جعفریہ یوتھ کے کارکنان سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
اس موقع پر ذاکر اہلبیت محمود علی وسطڑو،قصیدہ خواں علی رضا آرائیں،مولانا محمد عالم مری،محمد حسین چانڈیو،میر سجاد علی مری اور دیگر نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ عید غدیر و عید مبا ہلا کی فضیلت وبرکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر امت مسلمہ کی سب سے بڑی عید ہے، اس دن رسول خدا آخری حج کے موقع پر ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ اور دیگر مسلمانوں کے سامنے اپنے وصی اور جان نشین کا واضح اعلان کیا جبکہ مبا ہلہ کے روز دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑااور اسلام کو پنجتن پا ک کے صدقے سربلندی نصیب ہوئی – انہوں نے مزید کہا کہ روز غدیر و مباہلہ پیغمبر گرامی نے اپنے حقیقی جانشینوں کا تعارف کراکے یہ بات واضح کردی کہ انسانی معاشرے کی راہ نجات اہلبیت اطہارہیں ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت