تازه خبریں

شعائر اسلام کی بڑھتی بےحرمتی قابل مذمت و باعث تشویش ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

او آئی سی نے سب کچھ کیا سوائے مناسب اقدام کے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجدنقوی

او آئی سی نے سب کچھ کیا سوائے مناسب اقدام کے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجدنقوی

درد مند پاکستانی اور مظلوم فلسطینی توانا ردعمل کے منتظر،قائد ملت جعفریہ پاکستان
 پاکستان کی جماعتیں،تنظیمیں ا ور گروپس متفقہ و مناسب اقدام اٹھائیں تو بڑا فرق ضرور پڑے گا، رد عمل
راولپنڈی /اسلام آباد19 اکتوبر 2023ء  ( جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں پوری مسلم امہ او آئی سی کی جانب دیکھ رہی تھی مگر ”او آئی سی ”نے کسی مناسب فیصلے یا اقدام کی بجائے عالمی برادری کا اگلا دروازہ دکھادیا، نہتے عوام پر ظلم ڈھانیوالوں میں سامراجی صیہونی طاقتوں کی اکثریت اسی عالمی برادری کی ہے، مظلوم فلسطینی اور درد مندپاکستانی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے جماعتوں، تنظیموں اور گروپس کی جانب نظریں مرکوز کئے ہیں، یہ کوئی متفقہ و مناسب اقدام اٹھائیں تو بڑا فرق ضرور پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او آئی سی کے ہنگامی وزارتی اجلاس کے اعلامیہ پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ غزہ میں ظلم کی سیاہ رات وقت کیساتھ مزید گہری اور خوفناک ہورہی ہے مگر غیر سنجیدگی اس سے زیادہ کیا ہوگی کہ سربراہی ہنگامی اجلاس کی بجائے وزارتی اجلاس بلا کر زور صرف ان مطالبات پر وہ بھی ان سے توقع پر دیاگیا جو خود تل ابیب میں ظلم روارکھنے کیلئے بیٹھ چکے ہیں اس عالمی برادری سے کیا توقع جو فقظ جنگ بندی کیلئے پیش ہونیوالی قراردادوں کو بھی ویٹو کررہے ہیں ،او آئی سی نے سب کچھ کیا مگر کوئی مناسب اقدام تجویز نہ کیا ،اے بساآرزوکہ خاک شدہ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی عوام کیساتھ فلسطینی مظلومین بھی اس وقت پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں ،مختلف کانفرنسز، سیمینارز ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کیساتھ مذمتی قراردادوں کی اہمیت اپنی جگہ البتہ جماعتیں، تنظیمیں اور گروپس کوئی مناسب و متفقہ اقدام اٹھائیں تو اس سے بڑا فرق ضرور پڑیگااور مظلوموں کی داد رسی کیلئے ایک راہ ضرور کھلے گی۔ آج ملک بھر میں مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بعد از نماز جمعہ احتجاج ریکارڈکرایا جائے۔