• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اگر ڈاکٹر بابر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ڈاکٹر فیصل ہمارے درمیان ہوتے ،عبداللہ رضا

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا نے ایک وفد کے ہمراہ شہید ڈاکٹر فیصل کے گھر پہنچ کر ان کے خانوادہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر جے ایس او پاکستان کے سینیئر نائب صدر  نے کہا کہ شہید ڈاکٹرعلاقے میں فلاحی کاموں کے لئے جانے پہچانے انسان تھے۔  وہ نہ صرف شیعہ بلکہ ہر پاکستانی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ظلم یہ ہے کہ پہلے ان کے بھائی ڈاکٹر بابر کو شہید کیا گیا اور پھر دو ماہ کے قلیل وقفے میں ڈاکٹر فیصل کو بھی ٹھیک اسی مقام پر شہید کیا گیا اور پولیس ابھی تک کچھ نہیں کرسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈاکٹر بابر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ڈاکٹر فیصل ہمارے درمیان ہوتے۔ ان کی شہادت سے حسن ابدال ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کی شہادت سے نہ صرف ان کے بچے بلکہ قوم یتیم ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے ہمیشہ غریبوں کا خیال رکھا، وہ اس علاقے میں ایک معروف شخص تھے۔ سینئر نائب صدر نے انجمن امامیہ کے صدر اور مقامی ماتمی سنگت کے سربراہان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس خانوادے کے دکھ میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور ملک و قوم کے لیے اس خانوادے کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عبداللہ رضا کے ہمراہ وفد میں مولانا فرحت حسین، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر ارسلان حیدر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سیف علی اور ٹیکسلا یونٹ کے کارکنان موجود تھے۔