• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

اگر 73ء کے آئین سے انحراف کیا گیا تو یہ ملک منتشرکرنے کے مترادف ہوگا پاکستان کی اجتماعیت اسی آئین پر ہے اوراسی آئین نے ملک کومتحد رکھا ہوا ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے لاہور مصروف دن گزارا،اور شیعہ علماء کونسل لاہور کے صدر مرحوم سید شمس عباس نقوی کے چہلم میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ملک اس وقت مختلف چیلنجوں میں گھرا ہوا ہے،عوام کا قتل عام جاری ہے،دہشت گردوں کا راج ہے،حکومت بے بس نظر آتی ہے،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں – انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالےسے ہونے والےحکومتی رابطوں پر واضح کیا تھا کہ پہلےبتایا جائےکہ مذاکرات کا میکزم کیا ہے، مذاکرات آئین کے مطابق ہونے چاھئیں اگر ایسا نہ ہوا تو سوال اٹھے گا کہ پھرحکمرانوں کی حیثیت اور آئینی جوازکیا ہےاس لیے آئین سے روگردانی کرنے والےحکمران نہیں ره سکتے- پاکستان کی اجتماعیت اسی آئین پر ہے اگرانحراف کیا گیا تویہ ملک منتشر کرنے کے مترادف ہوگا 73ء کے آئین نے ملک کومتحد رکھا ہوا ہےاگر آئین پرصحیح معنوں میں عملدرآمد کرایا جائےاور رول آف لاء کوقائم کیا جائےتو تمام طبقات کے جائز مطالبات پورے ہو سکتے ہیں- حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سزائےموت کے قانون کو سابقہ حکومت نے ملتوی کیا اور موجودہ حکومت نے بھی اس کو التواء میں ڈالا ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں کو حکومت نے سزا سنائی ہےاگر ایسے دہشت گردوں میں سے ہرروز 5 دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکایا جائے تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی. چہلم کے موقع پر تنظیمی کارکنان اور مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔