ایران کے سابق ایرانی صدر اور ملک کی نامور سیاسی شخصیت علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق علی اکبر رفسنجانی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور تہران میں اتوار کو انھیں ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔وہ ایران میں سنہ 1989 سے 1997 تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے تھے ۔ہاشمی رفسنجانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ تھے اصلاح پسند بن جانے والے انقلابی رہنما رفسنجانی ایرانی انقلاب کے بانیوں میں سے ایک ایسے رہنما ہیں، جنھوں نے مسلسل آٹھ برس تک عراق کی جانب شروع کی جانے والی جنگ کو ختم کروانے کے بعد ملک میں از سر نو تعمیری پروگرام شروع کیا۔