جعفریہ پریس- اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اور خـبرگان کونسل کے سربراہ حضرت آیت اللہ مہدوی کنی کا تہران میں 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اور خـبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کا تہران میں 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔آیت اللہ مہدوی کنی کو چند ماہ قبل حضرت امام خمینی (رہ) کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر دل کا دورہ پڑا تھا اور انھیں اس وقت علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان کا آج صبح شہید رجائی اسپتل میں 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ۔ آیت اللہ مہدوی کنی جامعہ روحانیت مبارز تہران کے سکریٹری جنرل ، حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ، امام صادق یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور خـبرگان کونسل کے سربراہ کے اہم عہدوں پر فائز تھے اور شہید رجائی اور شہید باہنر کی شہادت کے بعد کچھ عرصہ تک ایران کے وزیر اعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ اللہ تعالی ، مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کو اہلبیت (ع) کے دوستداروں ساتھ محشور فرمائے۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات