تازه خبریں

این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا

این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق  راولپنڈی اور اسلام آباد میں 24 سے48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے تیزبارش کا امکان ہے جس کے باعث نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے قریبی اور نشیبی علاقوں کے مکین خطرے کا سائرن بجنے پرفوری انخلاء کی تیاری رکھیں، شہری متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔