ایٹمی ہتھیار کی بنیاد ہی بد نیتی و سفاکیت پر مبنی ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
ایسا کوئی بھی ایٹمی ہتھیار جو انسانیت اور کرئہ ارض کےلئے تباہ کن ہو اسکا کوئی جواز نہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ نے انسانیت کےلئے ایسا خطرہ پیدا کردیا جو ہمیشہ کرئہ ارض پر منڈلاتا رہےگا، عالمی یوم پر پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد 29 اگست 2022ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ایسا کوئی بھی ہتھیار جو انسانیت اور کرئہ ارض کےلئے تباہ کن ہو اسکا کوئی سیاسی، سماجی، اقتصادی ، دفاعی، دینی یا اخلاقی جواز نہیں، ایٹمی ہتھیار انسانیت اور قدرتی عوامل کی مخالفت ہے، ایٹم کو بطور ہتھیار استعمال کی شروعات نے انسانیت کےلئے ایسا خطرہ پیدا کردیا جو ہمیشہ کرئہ ارض پر منڈلاتا رہے گا۔ایٹمی ہتھیار کی بنیاد ہی بد نیتی و سفاکیت پر مبنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاﺅ اور انسداد ایٹمی تجربات سے متعلق عالمی یوم پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہاکہ ایسا کوئی بھی ہتھیار جو انسانیت اور کرئہ ارض کےلئے تباہ کن اس کا کوئی سیاسی، سماجی، اقتصادی، دفاعی یا اخلاقی جواز نہیں البتہ ایک کے بعد دوسرے ملک نے دفاعی میدان میں مقابلے کی غرض سے ان ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعے اپنی دھاک بٹھانے کی نہ صرف کوشش کی گئی بلکہ ہیروشیماناگاساکی پر یہ بم برسا کرزمین کے اس خطے سے ہمیشہ کےلئے زندگی کو نہ صرف ختم کردیاگیا بلکہ آج بھی اس کے اثرات اس خطے اور ا س سے جڑے علاقوں میں محسوس کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایٹمی ہتھیار انسانیت اور قدرتی اصولوں کی مخالفت ہے اور ایسے ہتھیار جس سے انسانیت نا پیدہونے کے خطرات ہوں ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ دنیا میں سنجیدہ فکر شخصیات اور اداروں نے ہمیشہ ان ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کی روک تھام کےلئے نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ ان ہتھیاروں کے تجربات کرنے سے جو نقصانات فضا اور خطوں میں ہوتے ہیں اور اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات بارے بھی آگاہی فراہم کرتے چلے آرہے ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ نے دنیا میں ایسا خطرہ پیدا کردیاہے جو اب شائد ہمیشہ کےلئے کرئہ ارض پر منڈلاتا رہے گا۔ آخر میں انہوںنے کہا کہ ایٹمی پروگرام پُر امن اور اانسانی مفاد کیلئے ہونا چاہیے ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت