• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ایک خاص وقفہ کے بعد زائرین پر حملہ سوچی سمجہی سازش ہے ،سید ناصر عباس نقوی

جعفریہ پریس – دفترقائدملت جعفریہ قم المقدسہ کے شعبہ زائرین  کے مسئول جناب سید ناصر عباس انقلابی نے تفتان کے مقام پر زائرین پر حملہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ سے زائرین ایران و عراق کے اس رستہ پر حملے کیے جارہے ہیں لیکن اب تک ہمارے ملک کے سکیورٹی ادارے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور سینکڑوں مومنین کا خون اسی روٹ پر بہایا گیا ہے
ان کا کہنا تہا کہ محافظوں کے ہوتے ہوئے گہر جل رہے ہوں تو ان محافظون پر سوالیہ نشان لگتے ہیں پاکستان جیسے مضبوط اداری ملک میں جب سکیورٹی ادارے ہی ناکام نظر آئیں گیں تو عوم کے تحفظ کی ضمانت کا کیا بنے گا ایک جانب ملک سے لوگوں کو شام اور بحرین بادشاہوں کی خوشنودی کے لئے بہیجا رہا ہے اور دوسری جانب اہل تشیع کے خون سے ہولی کہیلی جارہی ہے ملک کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں ورنہ مملکت پاکستان کے نقشہ کو خطرہ لاحق ہو سکتا .
شہداء کے خانوادوں کے ساتہ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ زائرین شہداء نے کار حسینی انجام دیا ہے اور اب ہمیں کار زینبی انجام دیتے ہوئے ان شہداء کی مظلومیت اور ان کے پاکیزہ مشن کو ہر طرف پہنچانا ہو گا .