• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت وطن عزیز پاکستان کو انتہا پسندی ،فرقہ واریت اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے،علامہ محمد رمضان توقیر

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ملک بھر بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کو عالمی بدلتی ہوئی صورتحال کاشاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت وطن عزیز پاکستان کو انتہا پسندی ،فرقہ واریت اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید خرم عباس سمیت پشاور اور ہنگو میں دو اساتذہ ،حسن ابدال میں ڈاکٹر کی شہادت اور مانسہرہ میں شیعہ جامع مسجد کو بموں سے اڑانے کے واقعات پر اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے موجودہ حکومت کو دئے گئے بھاری رقوم کے تحفوں پر پیدا ہونے والے سوالات کے نتائج منظر عام پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔اور ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ کے آئے روز رونما ہونے والے واقعات بھی اس امر کے عکاس ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بعض مخصوص فرقہ پرستوں اور دہشت گرد گرہووں کو نہ صرف شلٹر فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کو اسمبلیوں میں لانے کیلئے سیاسی مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔ مشخص دہشت گردوں کو رہا کیا جا رہا ہے جبکہ انتہا پسندوں اورفرقہ پرستوں کو ملک بھر میں مذہبی تعصبات کو فروغ دینے کیلئے کھلی چھوٹی دے رکھی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایک مخصوص ذہن باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ملک میں انار کی کی جانب دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وطن عزیز پاکستان کی شیعہ سنی عوام نے اس نازک مسئلہ کا ادراک کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر کار بندہوکر باہم مل کر اس مخصوص فرقہ پرست دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام نا بنایا تو آنے والے روز میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور ان کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ جعفریہ پریس کی رپورٹ  کے مطابق اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نےدہشت گردی کے شکار شہداء کے خانوادوں سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔