جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی ضلع جنوبی کے تحت جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف شعراء کرام نے منقبت خوانی اور علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے صدارتی خطاب کیا-علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں موجودہ مسئلہ ایک ٹی وی چینل کی جانب سے توہین اہلبیت ع کا ہے تو اس پر اخبار اور ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی ہے تو اب اس مسئلے میں ہمیں نہیں بولنا چاہے کیونکہ اب اس مسئلے میں ان لوگوں نے بولنا شروع کردیا ہے جو قانون پاس کروانا چاہتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح ہیں کہ پاکستان میں قانون موجود ہے مزید قانون سازی کی ضرورت نہیں-شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ جب یہی منقبتیں مکس گیدرنگ میں اپ لوگوں کی شادیوں میں پڑھی جاتی ہے جب توہین نہیں ہوتی ؟ یہ بہت بڑی سازش ہے اس مسئلے کو اٹھانے کی وجہ توہین مولا علی ع نہیں کچھ اور ہے نوجوان طبقہ ہوشیار رہے اوراس سازش کو سمجھے، میں صرف اشارہ دیتا ہوں محرم الحرام میں انہیں چینلوں پرنوحے اور قصیدے پڑھے جاتے ہیں-