کراچی(اسٹا ف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کشمیر میں ہو نے والے بھارتی مظالم کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کشمیری عوام کو اُن کی جد وجہد سے نہیں روکا جاسکتا بھارت کشمیری عوام پر مظالم کر کے اور جوانوں کو شہید کر کے یہ سوچ رہا ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحر یک کو روک دے گا تو یہ بھارت کی کم عقلی ہے پورے پا کستان کے عوام کشمیری عوام کے دستے بازوں ہیں اور اُن سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اقوام متحدہ کو چائیے کہ انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام پر رواں ہیں انہیں روکنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور بھارتی حکومت پر زور دیں کہ کشمیر میں ظلم کا وستم کا سلسلہ بند کیا جائے بھارت کی پا کستان پر مسلسل بلا اشتعال فائر نگ اُس کی بو کھلاہٹ کا نتیجہ ہے پا کستانی افواج اور عوام اپنے ملک کی سر حدوں کا بھر پور دفاع کر نا جا نتے ہیں اور ہم بحرین میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ عوام پر فائرنگ اور شیعہ عالم دین عیسیٰ قاسم کی گر فتاری پر شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس تشدد کی کاروائیوں سے بحر ینی عوام کو اُن کے بنیادی حقوق سے نہیں روکا جا سکتا بحر ینی عوام پر تشدد کی تازہ لہر حالی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کا تسلسل ہے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے بروز جمعہ 2جون پورے سندھ میں کشمیری اور بحر ینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پُر امن مظاہرے منعقد کرے گی کراچی میں مر کزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے باہر کیا جائے گا