بم دھماکے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہیں اسلامی تحریک پاکستان
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بنوں میں مجلس عمل کے رہنما اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش ہے جس کو اتحاد و وحدت سے ناکام کرنا ہوگا علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرر رکھاجائے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ مجلس عمل کے کارکنوں کی شہادت پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں
مزید پڑھیں
ایم ایم کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں علامہ سید ساجدعلی نقوی
قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کی بنوں میں ایم ایم کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت اکرم خان درانی کے ساتھیوں کی شہادت ایم ایم اے سمیت تمام سیاسی قوتوں کیلئے افسوسناک ہے۔ انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کیلئے حکومت کو موثر اقدامات کرنے چاہیے۔ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
مزید پڑھیں
بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق
بنوں: متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہیں جبکہ اکرم درانی کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی پی او خرم رشید کا کہنا ہے کہ اکرم درانی جلسے کے بعد قافلے کی صورت میں واپس آرہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں اکرم درانی کے اسکواڈکی گاڑی کونقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے، زخمیوں میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ اکرم درانی این اے35سےایم ایم اے امیدوار ہے، جہاں ان کا مقابلہ عمران خان سے ہیں۔
اکرم درانی کے پی کے کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔