تازه خبریں

بنگلہ دیش: شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ،150سے زائد ہلاک

بنگلہ دیش: شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ،150سے زائد ہلاک

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارش او رلینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں ڈیڑھ سو سے تجاوز کر گئیں جبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ۔
حکام کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے رَنگامتی اور بندرا بن کے اضلاع سب سےزیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔رَنگامتی ضلع میں سب سے زیادہ سو کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہےکیونکہ اب بھی بہت سے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔