بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکڑ میں تھروٹی نار گاؤں پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ سے ایک شہری محمد فاروق شہید اور تین زخمی ہوئے ۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔