بھارت: مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ 30ہزارکسانوں کا احتجاج
بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ تیس ہزار کسانوں نے اترپردیش سے نئی دلی کی طرف مارچ کیا۔
بھارتی پولیس نے مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کااستعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف بھرپورنعرےبازی کی ۔مظاہرین قرضوں کی معافی، بجلی اور فیول کی قیمتوں میں مراعات،ساٹھ سال سے زائد عمر کسانوں کے لئے پنشن اورگنےکی قیمت کی فوری ادائیگی سمیت متعدد مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔