تازه خبریں

بھارت کی آبی جارحیت خطے کے لیے خطرناک اور پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے

بھارت کی آبی جارحیت خطے کے لیے خطرناک اور پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریاؤں کا پانی روکنے، معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے اور پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کوششیں صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
علامہ شبیر میثمی نے واضح انداز میں کہا:
“پاکستان ہمارا وطن ہے، اور اس کی حفاظت کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دشمن کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ہم نہ صرف بیدار ہیں بلکہ اپنے وسائل اور حدود کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔”

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر بھارت کی ان حرکتوں کو بے نقاب کرے، اور تمام قومی و سیاسی قوتوں کو اس اہم قومی مسئلے پر متحد کیا جائے۔