بھارت کی ریاست منی پور میں پرتشدد واقعات جاری ہیں۔ مودی سرکار اوربی جے پی کی ریاستی حکومت حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں حالیہ پرتشدد واقعات میں مظاہرین نے مزید 8 دیہات جلادئیے۔بدھ کو ضلع کانگپوکپی میں پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ مشتعل مظاہرین نےبی جے پی کی خاتون وزیر کا گھر بھی نظرآتش کردیا تھا۔ان واقعات کے بعد ریاست بھر میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاستی دارلحکومت امپھال سمیت دیگر علاقوں میں خواتین نے سڑکوں کو بلاک کردیا اور فورسز کو کئی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جار ہی ۔ امپھال میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ریاست منی پور کے 16 میں سے11 اضلاع میں مسلسل کرفیو نافذ ہےاور کئی روز سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ان تمام تر اقدامات کے باوجود حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔