تازه خبریں

بی بی معصومہ (س) کے ایک زائر کے فوت ہونے پر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی طرف سے اس زائر کےغسل کفن ، دفن اور نماز میت کے مکمل انتظامات

جعفریہ پریس – تفصیلات کے مطابق رات 3:30 بجے مسئول شعبہ خدمت زائرین آقای ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب کو فون پر مسافر خانہ سعدی میں مقیم ایک قافلہ کےسالار ولایت حسین کا فون آیا کہ انکے ہاں ایک زائر فوت ہوگیا  ہےخبرکے سنتے ہی انقلابی صاحب مسئول شعبہ خدمت زائرین مسافر خانہ سعدی پہنچے اور اسی وقت ایمرجنسی ایمبولینس اور پولیس کو بھی وہاں بلایا . تمام قانونی پیچیدگیاں حل کرکے میت کو بہشت زہرا قبرستان کے سرد خانہ میں پہنچایا . پہلے تو لواحقین کا فیصلہ تھا کہ میت کو پاکستان لے جایاجائے لیکن اگلے روز جب انکا فیصلہ تبدیل ہوا کہ میت کو قم ایران میں ہی دفن کیا جائے تو اس بنا پر انقلابی صاحب صبح سویرے قافلہ سالار اور چند زائرین کے ہمراہ ہوئے اور تھانہ ، قانون پزشکی اور کورٹ کے تمام مسائل اور قانونی پیچیدگیوں کو حل کرتےہوئے ورثاء کا تقریبا 20 لاکھ تومان کاخرچہ بچایا اور دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اورنمائندہ ولی فقیہ کے لیٹر پیڈ کےذریعے سارا کام رایگان کرایا.
زائر کا جنازہ حرم معصومہ قم میں ہوا جسمیں علماء طلاب اور زائرین کی کثیرتعداد شریک تھی . اور غسل کفن اور دفن کے تمام کام کارکن دفتر قائد ملت نے بخوبی انجام دئے اور صبح 7 سے شام 5 بجے تک قافلہ کے ساتھ رہے اور قافلہ کو مشہد کے لئے روانہ کیا اس وعدہ کے ساتھ کہ شام بعد از مغربین دفتر قائد ملت جعفریہ کی طرف سے حرم بی بی معصومہ قم دار التلاوہ میں مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس ترحیم اورنماز وحشت قبر بھی ادا کی جائیگی.
اور وعدہ کے مطابق شام کو مولانا عمران کاظمی آف حیدر آباد نے خطاب کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے نماز وحشت قبر کا بھی اعلان کیا .
واضح رہے کہ یہ تمام کام دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شعبہ کی جانب سےکرا یا گیا اور دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کا شعبہ زائرین , قیام سے لیکر آج تک زائرین کی خدمت میں مصروف رہا ہے اور زائرین کی تمام مشکلات میں ان کے ساتھ مددگار رہتا ہے