ترکی صدر رجب طیب اردوان کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔نورخان ایئربیس پروزیراعظم محمد نواز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔دیگراعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے صدرممنون حسین کی دعوت پرترک صدررجب طیب اردوان پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں ۔مہمان صدرکے ہمراہ ترکی کے وزراء ،اعلیٰ حکام اورتاجروں وسرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے نورخان ایئربیس پروزیراعظم محمد نوازشریف نے خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ ترک صدررجب طیب اردوان اوران کی اہلیہ بیگم آمنہ اردوان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ،وفاقی کابینہ کے ارکان اوردیگراعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ رجب طیب اردوان مختلف مواقع پر پاکستان کا دورہ کر چکےہیں تاہم صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ترک صدروزیراعظم محمدنوازشریف سےملاقات کرینگےدونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،اہم علاقائی اور عالمی امورپر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کر یں گے۔معززمہمان اپنے وفد کے ہمراہ لاہوربھی جائینگے جہاں شاہی قلعے میں ان کے اعزاز میں ضیافت دی جائے گی ۔ پاکستان اورترکی تاریخی ،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں اورمختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے قریبی تعاون کررہےہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ترکی پاکستان کے موقف کا بھرپورحامی ہے ۔ ترکی میٹروبس ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،صحت عامہ اورتعمیرات کے شعبے میں پاکستان سےگراں قدر تعاون کررہا ہے جبکہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اوراسے تزویراتی شراکت داری میں بدلنے کا خواہاں ہے۔آٹھ کروڑ آبادی پرمشتمل ترکی زرعی مصنوعات،ٹیکسٹائل، موٹرگاڑیوں،بحری جہاز، تعمیری سامان،الیکٹرونکس اور گھریلو آلات بنانے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ پاکستان اورترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں اوردونوں ملکوں کی قیادت اس مقصد کیلئے پرعزم ہے