تقریب حلف برداری نمائنده قائد ملت جعفریه پاکستان/ نجف اشرف
مورخہ 01۔01۔2022 بروز ھفتہ بمقام حسینیہ جعفریہ تابع دفتر قائد نجف الاشرف میں مجلس نظارت کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر رکن مجلس نظارت عالیجناب شیخ واصف حسین نجفی صاحب نے نئے نمائندہ قائد(مدیر دفتر) عالیجناب شیخ صابر حسین جوادی صاحب سے حلف لیا۔ اجلاس کے اخر میں موجودہ اراکین مجلس نظارت نے اپنے خیالات کا اظہار کیا نمائندہ قائد کو نیک تمناوں کے ساتھ دعائیں دیں اور دفتر قائد نجف اشرف کو مزید فعال رکھنے کی تاکید کی۔


