• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جامعۃ الکوثر میں ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کا افتتاح ، روضہ امام حسین ؑ اور حضرت غازی عباس علمدار کا علم مبارک لہرایا گیا

    جعفریہ پریس –  آج المصطفی آڈیٹیوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں حرم اما م حسین ؑ کی جانب سے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کا افتتاح ہوا۔  افتتاحی تقریب میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے جبکہ سرپرست اعلیٰ جامعۃ الکوثر اسلام آباد علامہ شیخ محسن علی نجفی ، سرپرست اعلی وفاق المدارس الشیعہ لاہور آیۃ اللہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، حرم امام حسین ؑ کے نائب خطیب افضل شامی، گلگت بلتستان کے بزرگ عالم  دین علامہ حسن جعفری ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اورعلامہ نیاز حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریبب میں رقت آمیز مناظر کے ساتھ تمام شرکاء کا جذبہ عقیدت دیدنی تھا- افتتاحی تقریب کے بعد آیۃ اللہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نےثقافتی سٹال کا افتتاح کیا – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے اس تقریب میں مختلف قسم کے سٹال لگائے گئے تھے اور جامعۃ الکوثر کے صحن کو ۱۴ علم مبارک سے مزین کیا گیا تھا ۔ جن میں ایک روضہ امام حسین ؑ کا علم مبارک اور دوسرا علم مبارک حضرت غازی عباس علمدار کے روضہ سے آیا ہوا تھا ۔ ثقافت نسیم کربلا کی تقریبات اگلے چھ دن تک جاری رہیں گی ۔ جس میں مہمانوں کو تبرکات حرم امام حسین ؑ بھی دیا جارہا ہے ۔ کربلامعلی کی جانب سے یہ ہفتہ ثقافت نسیم کربلا پاکستان میں پہلی بارمنایا جا رہا ہے ۔۔اس ہفتہ کے لیے خصوصی طور پرحرم امام حسین ؑ عراق سے ۲۲ افراد پر مشتمل وفد اسلام آباد آیا ہوا ہے جو خود تمام پروگرام کی نظارت کر رہا ہے ۔