• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ،جس کا حل ضروری ہے ، قائد ملت جعفریہ

جبری گرفتار لاپتہ افراد کو طویل عرصہ تک حبس بے جا میں رکھ کر آئین و قانون شکنی کا ارتکاب نہ کیا جائے، بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے ۔

راولپنڈی /اسلام آباد 15اپریل 2021ء(  جعفریہ پریس پاکستان   )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ،جس کا حل ضروری ہے ، جبری گرفتار لاپتہ افراد کو طویل عرصہ تک حبس بے جا میں رکھ کر آئین و قانون شکنی کا ارتکاب نہ کیا جائے، بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے ۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جبری گرفتار لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون کو مد نظر رکھا جائے کسی کیخلاف کوئی الزام ہو تو غیر جانبدار انہ تحقیق میں الزام ثابت نہ ہونے والوں کو رہا کیا جائے بصور ت دیگر اُسے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خوف وہراس پھیلائے بغیرسرچ وارنٹ کیساتھ گرفتارکیا جائے ، ٹارچر سیلز میں نہ رکھا جائے اور قانو ن کے مطابق 24گھنٹے کے اندر کسی مجاز عدالت میں پیش کیا جائے، گرفتاری کی معقول وجوہات پیش کی جائیں، حقائق پر مبنی چالان عدالت میں پیش کیاجائے اور گرفتار شخص کو اپنے دفاع کیلئے تمام قانونی مواقع فراہم کرتے ہوئےشفاف ٹرائل کا موقع فراہم کیا جائے ۔علامہ ساجدنقوی نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کےلئے آواز بلند کرنا بنیادی اور قانونی حق ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ سالہا سال تک جبری طور پر لوگوں کو حراست میں رکھنااور ان کی فیملی کے افراد سے ملاقات نہ کروانا درست نہیں ، ان کی زندگی کے بارے میں لواحقین کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو دور کیا جائے اور لاپتہ افراد کو فی الفوررہا کیا جائے ۔