تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کی اپیل

جشن میلاد النبی ۖ  12 تا 17  ربیع الاول  ”ہفتہ وحدت” کے طور پر منایا جائے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

پیغمبر اکرم ۖ  کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کیئے مشعل راہ ہیں ،علامہ ساجد نقوی

جشن میلاد النبی ۖ  12 تا 17  ربیع الاول  ”ہفتہ وحدت” کے طور پر منایا جائے،قائد ملت جعفریہ پاکستان
اُمت مسلمہ سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے جزوی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے
راولپنڈی/ اسلام آباد28 ستمبر 2023  (       جعفریہ پریس پاکستان     )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ منجی بشیریت’ خاتم النبین’ رحمت اللعالمین’ ہادی برحق حضور اکرم  ۖ کا اسوہ رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے’ جشن میلاد النبی ۖ  12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے’ فرقہ پرستی’ گروہ بندی’ لاقانونیت’ فرقہ واریت’ بدامنی اور انتشار کا خاتمہ بھی پیغمبر اسلام ۖ کی سیرت وتعلیمات  پر عمل پیرا ہوکرہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے جزوی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور حکم قرآنی اور سیرت رسول ۖوآئمہ اطہار کا تقاضا ہے کہ امت محمدی ۖ کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے اور رحمت اللعالمین ۖ کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی وجزوی مسائل کے حل کے لئے امن ، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے انسانیت دشمن عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔