• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کمپیوٹرائیزڈ ممبر شب کارڈ کے اجراء کا آغاز کر دیا ہے ، سبطین عباس

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سے ہماری کابینہ نے چارج سنبھالا ہے مرکزی صدر ساجد علی ثمر کی زیر نگرانی طلباء کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے اقدام کیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم تمام ممبران کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اکٹھے کریں گے۔ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک بھر میں اپنے تمام ممبران کو کمپیوٹرائزڈ ممبر شپ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس کا کہنا تھا کہ بہت جلد تمام ڈویژنز تک رجسٹریشن فارم پہنچا دئیے جائیں گے۔اس تمام عمل کے لیے صوبائی آرگنائزرزکو اپنے اپنے صوبے میں نگران مقرر کیا گیا ہے۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فارم مرکز کو ملنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر رجسٹریشن کارڈ ممبر کو ایشو کر دیا جائے ۔اس سلسلے میں تمام ڈویژنل صدور کو لیٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔