آذاد کشمیر
مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر کی جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن برادر جرار رانا کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر آمد۔
اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان آزاد جموں و کشمیر و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان مولانا صادق صاحب سے ملاقات ہوئی۔ آزاد جموں و کشمیر میں جے ایس او کے سیٹ اپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور آزاد جموں و کشمیر میں جے ایس او پاکستان کی فعالیت کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی اور دوسرے مرکزی اجلاس عاملہ کی دعوت پیش کی۔
اس کے علاوہ مرکزی صدر برادر محمد اکبر نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف طلباء سے بھی ملاقات کی اور طلباء کو جے ایس او کے سیٹ اپ کے متعلق آگاہ کیا اور تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی۔