تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے تنظیمی سال 2017 کا پہلا اجلاس عاملہ 26,25,24فروری 2017ء کوملتان میں ہو گا۔ سہیل عباس

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے تنظیمی سال کا پہلا اجلاس عاملہ 26,25,24 فروری 2017ء بروز جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو مرکزی صدر برادر حسن عباس کی صدارت میں ملتان میں منعقد ہو گا اس بات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری جے۔ایس۔او پاکستان سہیل عباس نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے ڈویژن کے صدور اور جنرل سیکرٹری مجلس عاملہ کے رکن ہوتے ہیں اور مجلس عاملہ جے۔ایس۔او پاکستان کا دستوری طور پرقائد ملت جعفریہ پاکستان کے بعد اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہوتا ہے ،اس اجلاس میں نامزد مرکزی کابینہ اور ایک سالہ تنظیمی پروگرام سمیت دیگر اہم پروگرام زیر بحث آئیں گے۔