• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گجرات سٹی کے زیراہتمام جعفریہ علمی مقابلے کا انعقاد

جعفریہ پریس ۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گجرات سٹی کے زیراہتمام جعفریہ علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جے ایس او پاکستان کی مجلس نظارت کے سیکرٹری سید الطاف عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک جس طرح کے بحرانوں سے گذر رہا ہے اس کا واحد حل تربیت یافتہ جوانوں کا آگے بڑھ کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں ہے۔ یہی نوجوان ہوں گے کہ جنہوں نے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ لہٰذا ہمیں ابھی سے ان کی تربیت کرکے ان کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے آمادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز یہی ہوتا ہے کہ ان کے نوجوان پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت کرکے آگے بڑھتے ہیں اور ملک کی زمام اپنے ہاتھوں میں لیتے ہیں۔ جعفریہ علمی مقابلے کا انعقاد کروانا جے ایس او پاکستان کا ایک احسن اقدام ہے۔ اس کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیے اور اس کو ملک کے کونے کونے تک پھیلانا چاہیے۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نمائندہ ولی فقیہ کی سرپرستی میں چلنے والی اس تنظیم کا ہم و غم ہی طلباء کی اصلاح، ان کو آج کے اس مشکل دور میں بے راہ روی سے بچانا اور ملک و قوم کے لیے ایک اچھا شہری بنانا ہے۔ جعفریہ علمی مقابلے کے دوران شرکاء میں اسٹیکرز اور اخلاقی و تربیتی مواد پر مشتمل لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ شرکاء نے اس قسم کے پروگراموں کو سراہا اور اس طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دینے کی سفارش کی۔ طلباء کے اس کوئز مقابلے کے رزلٹ کا اعلان ۲۷ رمضان المبارک کی مبارک شب کو کیا جائے گا۔ حسینیہ ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل سید سرفراز حسین شاہ نے طلباء میں سوالیہ پرچہ تقسیم کرکے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن کے ریجنل ناظم سید آصف نقوی، شیعہ علماء کونسل کے سینئر رہنما ثقلین اکبر، وقار الحسن، ثمر اور دیگر مقامی ممبران بھی موجود تھے۔