جعفریہ پریس – صوبے بھر میں تنظیمی فعالیت کو بڑھانے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے صوبائی آرگنائزر حیدر علی انقلابی نے مختلف اضلاع کے دورے کی، پہلے مرحلے میں ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔ جھنگ میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مسعودالحسن، تحصیل صدر عباس رضا، مولاناشیخ عارف، انتصارمہدی اور دیگر علمائے کرام اور تنظیمی احباب سے ملاقات کی، ملاقات میں طے پایا کہ بہت جلد باہمی مشاورت سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔ بعدازاں اُنہوں بھکر کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے جے ایس او کے ڈویژنل صدر عمران حیدر کے ہمراہ مختلف یونٹس اور علاقوں کا دورہ کیا، مختلف یونٹس میں نوجوانوں سے ملاقات، کارکردگی کاجائزہ اور مرکز کی پالیسی سے آگاہ کیا۔ بعدازاں امام بارگاہ قصر زینب بھکر میں ممبر امن کمیٹی سکندر نقوی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بھکر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی، جس کے بعد شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اور بزرگ رہنما سید وزارت حسین نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم قومی اُمور پر رہنمائی حاصل کی۔
تیسرے مرحلے میں لیہ میں جے ایس او ڈیرہ غازیخان کے اجلاس عمومی (قصبہ بلوچاں) میں شرکت کی، اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے حیدر علی انقلابی نے نوجوانوں کو دستور کی روشنی میں کام کرنے کی ہدایت کی اور حالات حاضرہ سے آگاہ رہنے پر زور دیا، اجلاس عمومی کے دوران مختلف اضلاع سے آئے ہوئے جعفریہ جوانوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کی آخر میں بھکر اور ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل صدور کے ہمراہ مرکزی صدر ساجد علی ثمر سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب بھر کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد