کراچی: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی ادارے مرکزی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس آج 4 اپریل 2025 بروز جمعہ سے کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عاملہ شرکت کرینگے اور ہمہ وقت مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوگا دونوں اجلاسات مین تنظیمی کے آئندہ مستقبل اور فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیئے جائیں گے، اجلاس سے خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ فرمائیں گے۔