پاکستان وکلا کونسل کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر قراردادِ تعزیت
کراچی — پاکستان وکلا کونسل کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے کراچی ہیڈ آفس میں منعقدہ اپنے اہم اجلاس کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی محترمہ اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ، افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مرکزی ورکنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر ایک تعزیتی قرارداد منظور کرتے ہوئے پاکستان وکلا کونسل کے تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت جاری کی کہ مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے اپنے اپنے دفاتر میں فاتحہ خوانی، دعائیہ اجتماعات اور تعزیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے۔
پاکستان وکلا کونسل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس دردناک اور مشکل گھڑی میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
کمیٹی کے اراکین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
سید کاظم رضا گیلانی
بانی چیئرمین
پاکستان وکلا کونسل
