تازه خبریں

رضا رمضانی کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے سیکرٹری جنرل مجمع جہانی اہل بیت آغا رمضانی کی تعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کے انتقال پر سیکرٹری جنرل مجمع جہانی اہل بیتؑ رضا رمضانی کی تعزیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

برادرِ ارجمند و بزرگوار
سماحة العلامہ جناب آقای سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ)
ولی فقیہ کے محترم نمائندے اور مجمع جہانی اہل بیتؑ کی اعلیٰ شوریٰ کے محترم رکن

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کی محترمہ اہلیہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی خدمت میں، فرزندانِ محترم اور دیگر پسماندگان کی بارگاہ میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اس سانحہ ارتحال پر ہم سب غمزدہ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

بارگاہِ ایزدی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات فرمائے، جبکہ آپ سمیت تمام اہل خانہ اور وابستگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا کرے۔

وَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رضا رمضانی
سیکرٹری جنرل مجمع جہانی اہل بیت