قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی زوجہ کی رحلت پر تعزیت کرتے ہیں آغا سید حسین رضوی
قم المقدسہ سے جاری تعزیتی پیغام میں شہید ضیاء الدین رضوی کے فرزند حجۃ الاسلام مولانا آغا سید حسین رضوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی اہلیہ کی رحلت پر تعزیت کی ان کا کہنا تھا کہ تمام خانوادے کے غم میں برابر کے شریک ہیں خدا مرحومہ کو جوار معصومین میں جگہ عنایت کرے اور تمام اہل خانہ کو غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرے