اسلام آباد:
24اکتوبر 2017
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا گیارہواں مرکزی کنونشن بعنوان ” احیائے حسینیت ؑ کنونشن و معمارِ مستقبل کانفرنس 27،28،29 اکتوبر 2017ء کو ملتان میں منعقد ہو گا۔ ( سید ذیشان حیدر )
اسلام آباد: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ”احیائے حسینیت ؑ کنونشن و معمارِ مستقبل کانفرنس کا ملتان میں انعقاد کیا جا رہا ہے اس بات کا اظہار جنرل سیکرٹری جےـایس-او پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ملک بھر کی ڈویژن میں بھر انداز میں تشہری و آگاہی مہم چلائی گئی ہے جو کہ اب اختتامی مراحل میں ہے اور اس سلسلے میں مرکزی عہدادران نے مختلف ڈویژنز کے دورہ جات کیے ہیں،انشااللہ طلبہ کی کثیر تعداد کنونشن میں شرکت کرے گی، برادر سید زیشان شمسی نے کہا کہ گیارہواں تین روزہ مرکزی کنونش بعنوان ” احیائے حسینیت کنونشن و معمار مستقبل کانفرنس 27،28،29 اکتوبر 2017ء بروز جمرات، جمعہ، ہفتہ، اتوار کو امام بار گاہ زینبیہ ؑ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہو گا جس میں نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سد ساجد علی النقوی دام ظلہ خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گے، جبکہ اس کے علاوہ طلبہ کی فکری، اخلاقی، تنظیمی اور تعلیمی تربیت سمیت دیگر موضوعات پر علماء کرام اور سینئر تنظیمی برادران لیکچرز دیں گے۔اسکے علاوہ کنونشن میں شبِ عزاء ،اسٹدی سرکلز،کارکردگی رپورٹس , محفل مکالمہ ، کوئز مقابلہ اور تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا، اسکے علاوہ کنونشن کا انتہائی اہم پروگرام جس مین جے اایس- او پاکستان کے اگلے تنظیمی دورانیے کے لئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔