• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری علی عظمت بلوچ کا کراچی ڈویژن کا دورہ

جعفریہ پریس کراچی ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری علی عظمت بلوچ نے کراچی ڈویژن کا دورہ کیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان، صوبہ سندھ کے دفتر میں JSO Pak کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن اور SUC Pak سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سیّد ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی، تنظیمی امور پر گفتگو کی اور گلگت، بلتستان اور صوبہ سندھ کے حوالے سے رہنمائی لی۔ کراچی ڈویژن کی مجلس عمومی کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ JSO کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن منور عباس ساجدی سے ملاقات کی۔ کراچی میں جعفری ڈیزاسٹر سیل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جنرل سیکرٹری سیّد ظفر عباس جعفری سے ملاقات کی اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس کے علاوہ مدرسہ شفاء کا دورہ کیا اور وہاں کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس تنظیمی دورہ پر JSO خیر پور کے سابق ضلعی آرگنائزر حسن رضا چنہ، کراچی کے سینئر نائب صدر آغا حسین علی،کراچی کے ڈویژنل صدر ولی احمد رضوی، ڈویژنل نائب صدر باقر بھائی، حیدر آباد کے ڈویژنل صدر علی گُل اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری عنائیت علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔