جعفریہ پریس – لاہور میں یوحنا آباد کے علاقے میں گرجا گھروں پہ ہونے والے بم دھماکوں میں مسیحی برادری کے قیمتی جانی نقصان پرملک بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے – ملت جعفریہ کے عظیم فلاحی ادارے جعفریہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے زیراہتمام نمائش چورنگی کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف سماجی مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد کے علاوہ سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شاہان تاثیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مسیحی برادری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مختلف مقررین نے خطاب کئے- مقررین نے یوحنا آباد کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔