جعفریہ یوتھ ملت کے باشعور نوجوانوں کا شعبہ ہے۔ ممتاز علی
جعفریہ یوتھ سندھ کا صوبائی اہم اجلاس سہون شریف میں صوبائی معاون ناظم برادر ممتاز علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جسمیں سندھ کے ڈویژنل ناظمین اور سینئر کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت درگاہ لال شہباز قلندر کے سجادہ نشین حاجن شاہ نے کی اور سانحہ سہون کے حوالے سے جعفریہ یوتھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شریک ڈویثنل ناظمین نے اپنی کرکردگی رپورٹس پیش کیں اور پہلے سے ذیادہ فعالیت کا عزم کیا۔ جبکہ صوبائی معاون برادر ممتاز علی نے سانحہ سہون کے حوالہ سے جعفریہ یوتھ سندھ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں چہلم شہدائے سہون کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے لال قلندر کے دربار پر حاضری دی